1,073

ہارون آباد جنرل بس اسٹینڈ بنیادی سہولیات سے محروم

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر)ہارون آباد جنرل بس اسٹینڈ بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہے ۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جنرل بس اسٹینڈ پر نہ ہی مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے ، نہ ہی پینے کے لئے صاف پانی میسر ہے ، نہ ہی بیت الخلاء کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی کوئی حفاظتی شیڈ تعمیر کیا گیا ہے ۔

جس کے باعث سرد و گرم بالخصوص بارشوں کے موسم میں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹرانسپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ سے میونسپل کمیٹی انتظامیہ لاکھوں روپے کا ریونیو اکٹھا کر رہی ہے مگر بس اسٹینڈ کی تزین و آرائش کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے جوکہ افسوس کا مقام ہے ۔

سماجی و عوامی حلقوں نے ڈی سی بہاولنگر، سیکرٹری آر ٹی اے سمیت متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں