272

شہر سے ملحقہ 72 فور آر کی آبادی کے راستے کے ساتھ واقعہ نالے کی صفائی کا کوئی نظام نہیں

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) شہر ہارون آباد سے ملحقہ 72 فور آر کی آبادی کے راستے کے ساتھ واقعہ نالے کی صفائی کا کوئی نظام نہیں ہے اور اس میں گندگی کے ڈھیر جمع رہتے ہیں اور اس کے علاوہ جھاڑیوں کا انبار بھی اس میں پھنسا رہتا ہے اور عدم صفائی اور گندگی کی ان رکاوٹوں کے باعث گندا پانی قریبی فصلوں اور مقامات کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور لوگوں کے لیے زندگی اجیرن بن چکی ہے.

یہ سارا معاملہ ایک سنجیدہ اور اذیت ناک کیفیت کا باعث ہے.72 فور آر میں سینکڑوں گھرانے رہائش پذیر ہیں جن کے لیئے روزمرہ کے معمولات کے لیے آمدورفت بھی ایک تکلیف دہ مرحلہ سے کم نہیں ہے. چوہدری قمر نمبردار،شبیر حسین،قاسم علی،شاہ زیب،محمد سجاد،چوہدری عابد،عثمان خان و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے نالے کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی تکالیف سے نجات دلانے کا واحد ذریعہ اس کی صفائی کا باضابطہ طریق کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے میں ہے جن پر فوری نوٹس لیتے ہوئے عوامی تکالیف کا ازالہ ناگزیر ہو چکا ہے.۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں