468

نواحی گاوں 97سکس آر میں منعقدہ انور شہید فٹ میلہ کا فائنل میچ 97سکس آر کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) نواحی گاوں 97سکس آر میں منعقدہ انور شہید فٹ میلہ کا فائنل میچ 97سکس آر کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری اعظم سہیل گوہیر تھے ان کے ہمراہ محمد طاہر توگیروی بھی تھے۔

گراونڈ پہنچنے پر چوہدر ی محمد امین سابق ناظم اور زبیر امین نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ہمراہ مہمانان گرامی کا پُرتپاک استقبال کیا انورشہید فٹ بال میلہ میں 20ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ چک 97سکس آر کی ٹیم اور 150ٹو ایل کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جو کہ چک 97سکس آر کی ٹیم نے 3کے مقابلے میں صفر گول سے جیت لیا۔

مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ہمراہ جیتنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کے کھیل کو خوب سراہا اور اچھے انتظامات کرنے اور ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بھی مبارکبا د پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں