500

نجی میرج ہال میں ادبی پروگرام کے حوالے سے ادبی شام کی تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آاباد کے نجی میرج ہال میں ادبی پروگرام کے حوالے سے ادبی شام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں بطور مہمان خصوصی جمیل احمد نوری پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ہارون اباد میں خالد پبلک ہائی اسکول اینڈ کالج ہارون آباد کی طرف سے نجی میرج ہال میں ادبی شام منعقد کی گئی جس میں تمام طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف مقابلہ جات میں اپنی تقاریر کے ذریعے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں بطور نگران خبیب احمد خالد پرنسپل خالد پبلک ہائی اسکول نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر طلباء کو ایک پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔تقریب میں طلباء کے علاوہ کاوش تائیکوانڈو اکیڈمی کے پرنسپل عبداللطیف کاوش نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں