233

اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل آج صبح اچانک رورل ہیلتھ سنٹر ڈاہرانوالہ پہنچ گئے

ڈاہرانوالہ ( حسن محمود) اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل آج صبح 9بجے اچانک رورل ہیلتھ سنٹر ڈاہرانوالہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے کرونا ایس اوپیز کا جائزہ لیا مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔

اس موقع اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نے ایم ایس رورل ہیلتھ سنٹر ڈاہرانوالہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے تمام مسائل کو حل کیا جائے اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں