242

تحریک انصاف کا چشتیاں میں عظیم الشان ورکرز کنونشن

ہارون آباد(نمائندہ 92نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء ضلعی نائب صدر راؤ شعیب احمد نے کہا ہے کہ چشتیاں میں ہونے والے عظیم الشان ورکرز کنونشن کی تاریخی اور ناقابلِ فراموش کامیابی سے ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ وزیراعظم ہی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر اور تحریک انصاف مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔

ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کے کارکنوں کی اس کنونشن میں بھرپور شرکت سے سیاسی میدان میں اپنے قائد کے وژن اور مشن کی ترجمانی کی ہے. صدر جنوبی پنجاب تحریک انصاف سینیٹر عون عباس کے ولولہ انگیز خطاب نے کارکنان کے جوش و جذبے کو نئی روح اور تازگی بخشی ہے اور مستقبل کے سیاسی منظر نامے پر بھی عمران خان اور تحریک انصاف کی سبقت برقرار رہے گی۔

تحریک انصاف صرف سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ملک کے نظام کو تبدیل کرنے کی سوچ و افکار کی روایت روشن ہے اور ملک و قوم کا سنہرا مستقبل بھی تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہے اور اس کنونشن سے یہ پہلو عیاں ہوا ہے حقیقتاً اچھے دن آئے ہیں اور پاکستان میں کرپشن فری حکومت کا قیام عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد کا شاندار نتیجہ ہے. ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کے ورکرز نے کنونشن کے لیے سخت محنت کی اور اس پر سبھی مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں اور اس کنونشن کو ہمیشہ یادگار اور بیمثال حوالے سے سامنے رکھا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں