365

اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے کورونا ویکسین سنٹر کا اچانک دورہ کیا ، انتظامات کا جائزہ لیا


ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے کورونا ویکسین سنٹر کا اچانک دورہ کیا ، انتظامات کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے کہا کہ بزرگ شہری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، ان کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ، اس موقع پرڈپٹی دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہاب تک 2سو کے قریب بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ،

الحمد اللہ کوئی مضر اثرات دیکھنے میں نہیں آئے ، ویکسین لگانے کے بعد بزرگ شہری کو آدھ گھنٹہ سنٹر میں رکھا جاتا ہے عوام کو اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ،

ہارون آباد تحصیل میں 80کے قریب مثبت مریض ہیں جو اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں ، عوام کو چاہیے کہ کورونا ویکسین لگانے کیساتھ ساتھ ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے ماسک لگانے ، ہاتھ دھونے اور چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا وغیرہ پر سختی سے عمل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں