223

اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے فروٹ و سبزی منڈی ہارون آباد اور بازاروں کا دورہ کیا

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر)ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے فروٹ و سبزی منڈی ہارون آباد اور بازاروں کا دورہ کیا اور مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش اور پھلوں و سبزیوں کی فروخت و دستیابی سمیت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

انہوں نے عوام الناس کو پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی وبا سے بچاو کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی اور کہا کہ کورونا وبا سے بچنا ہے تو احتیاط کی عادت کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیں اور احتیاطی تدابیر کا دامن نہ چھوڑیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں