321

مسلح افرادکا ناجائز تعلقات کے شبہ میں علی اکبر نامی امام مسجد پر شدید تشدد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد مسلح افراد کا امام مسجد پر بہیمانہ تشدد، تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، پولیس نے 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، تفصیلات ک مطابق ہارون آباد کے نواحی گاوں 426 سکس آر میں مسلح افراد نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں علی اکبر نامی امام مسجد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر تھانہ فقیروالی پولیس نے 8 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان ظفر وغیرہ کو علی اکبر پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، امام مسجد علی اکبرکا کہنا تھا کہ پنچایت میں میری بے گناہی ثابت ہوئی اسکے باوجود ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا، پولیس نے 18 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں