238

ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ سمیت ایک کلو سے زائد چرس برآمد، ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی خصوصی ہدایت پر ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم محمد عدیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 30بور پسٹل برآمد کرلیا۔

اسی طرح تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش ملزم محمد کاشف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں