347

سب تحصیل فقیروالی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آباد کی سب تحصیل فقیروالی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون تھے ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کا استقبال روایتی رقص اور ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا ھارون آباد دیہی مرکز مال سب تحصیل فقیروالی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا.

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ر شعیب خان جدون تھے نئی بلڈنگ انتہائی خوبصورت دیدہ زیب بنائی گئی ہے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ر شعیب خان جدون کا استقبال روایتی رقص اور ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا افتتاح کے موقع پر پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار اور نائب تحصیل دار وسیم حسن راجہ پٹواری حضرات محکمہ مال کا ریونیو عملہ انجمن تاجران اور کسانوں کے بھی نمائندے شریک ہوئے.

تقریب کے آخر میں وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت افسران بالا کی جانب سے تحصیل آفس میں پودے بھی لگائے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں