348

صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ کی نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر ظفر بزدار اور ایس اپی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ سے ملاقات

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ کی نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر ظفر بزدار اور ایس اپی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ سے ملاقات ،صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ نے ان کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر بزدارنے گفتگو میں کہا کہ وکلاء اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے مجھے بطور ڈی پی اوچارجلیے کچھ دن ہی ہوئے ہیں میں نے متعدد تھانوں کے سرپرائز وزٹ کیے ہیں اور پولیس ملازمین کو یہی ہدایات کی ہیں تھانہ میں آنے والے تمام سائلیں سے اخلاق سے پیش آیا جائے اور بروقت کاروائی کی جائے .

بعد ازاں صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ نے نئے تعینات ہونے والے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کو یہاں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں