227

نواحی گاؤں 72فور آر کواربن ایریا میں شامل کیا جائے ،اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)نواحی گاؤں 72فور آر کواربن ایریا میں شامل کیا جائے ،اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کا قریب ترین علاقہ 72فور آر کے رہائشیوں رائے امان اللہ ،کریم اللہ قمر نمبر دار ،رانا بابر نمبردار ،رانا غلام ربانی و دیگر کا کہنا ہے کہ72فور آر شہر کے قریب ترین گاءوں ہے لیکن اربن ایریا میں شامل نہیں ہے جس وجہ سے ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بنیادی سہولتوں سے محروم چلا آرہا ہے ۔

جبکہ اس گاءوں سے دور دراز کے علاقے 74،75،73 فور آر گاءوں اربن ایریا میں شامل ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نواحی گاءوں 72فور آر کو اربن اریریا میں شامل کرکے یہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں