249

خود کشی کرنے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم اسد جاوید کا سالانہ امتحان کا نتیجہ جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد خود کشی کرنے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم اسد جاوید کا سالانہ امتحان کا نتیجہ جاری، 80فیصد سے زائد نمبر آنے پر میڈل کا اناؤس، سکول کے اساتذہ کرام سمیت طلبہ و طالبات کی سسکیاں جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خود کشی کرنے والا تیرہ سالہ اسد جاوید پیف کے سکول طاہر ماڈل سکول ٹبہ نورپورہ 6ویں کلاس کاطالب علم تھا ھونہار تھا۔

گزشتہ روز 25مئی کو سکول کاسالانہ رزلٹ میں اس نے 80فی صد سیزائد نمبر اور میڈل اناوس ھواتو ٹیچرز ساتھی طلبہ طالبات باقاعدہ سسکیاں لے کررو پڑے ایک عجیب ماحول بن گیا اس کامیڈل سکول میں محفوظ ہے۔یاد رہے گزشتہ روز چھٹی جماعت کے طالب علم اسد جاوید سے نوسربازوں نے انعامی سکیم میں انعام نکلنے کے حوالے سے 35ہزار روپے ہتھیا لیے تھے جس کے باعث والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اس جاوید نے خودکشی کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں