519

لالہ محمد عالم نے انٹر نیشنل ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی لالہ محمد عالم نے انٹر نیشنل ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ایک بار پھر اپنے شہر کا نام روشن کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمیت علاقہ بھر سے نوجوان کھلاڑی کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی لالہ محمد عالم نے انٹر نیشنل ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا، اس کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ سمیت علاقہ بھر سے لالہ محمد عالم کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے،۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فصل الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی لالہ محمد عالم ہارون آباد کا فخر ہیں اور ملک کے قیمتی اثاثہ ہیں ہمیں ان پر فخر ہے، آج کے نوجوانوں کو اسے رول ماڈل بنانا چاہئے اور صحت مند سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ بھی ان کی طرح اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں