252

محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم کی کاروائی

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم کی کاروائی، محکمہ انہار کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولنگر صادق شاہ نے علاقہ مجسٹریٹ سول جج فراز جاوید اور ملک عامر کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے محکمہ انہار کے پٹواری محمد رفیق کو محمد شاہد ندیم سکنہ 2ون آر ہارون آباد سے دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے اور تھانہ اینٹی کرپشن بہاولنگر میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں