235

ہارون آباد فورٹ عباس مین ہائی وے روڈ کی نئی تعمیر و مرمت کرکے ون وے روڈ بنایا جائے

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد فورٹ عباس مین ہائی وے روڈ کی نئی تعمیر و مرمت کرکے ون وے روڈ بنایا جائے ، اہلیان علاقہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ہائی وے روڈ ہارون آباد فورٹ عباس دونوں شہروں کو ملانے والی واحد شاہراہ ہے جوکہ قیام پاکستان سے قبل کی ہے تاہم عرصہ تقریباً بیس بائیس سال قبل اس شاہراہ کی تعمیر ہوئی جس کے بعد سے یہ شاہراہ امتداد زمانہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس وجہ سے اکثر اوقات اس روڈ پر ٹریفک حادثات کا ہونا معمول بن گیا ہے ،

ہائی وے روڈ کے دونوں اطراف سڑک کے حفاظتی پشتے بھی موسمی تغیرات اور ماحولیاتی عوامل کے سبب اپنی جگہ چھوڑ گئے ہیں ، جس وجہ سے موجودہ طور پر ہائی وے روڈ کی اصل پیمائش بھی درست نہ ہے ، مزید ٹریفک آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے جس میں کاروباری سامان بردار گاڑیاں ، مسافر بسیں ،کاریں ، موٹر سائیکلیں ، لوڈر موٹر سائیکلیں اور اونٹ ریڑھے وغیر شامل ہیں جوکہ ایک شہر سے دوسرے شہر مختلف نوعیت کی آمد ورفت کے لئے استعمال ہوتے ہیں ،

اسی ہائی وے روڈ کے اطراف میں تقریباً 15/10کلومیٹر کے بعد کاٹن ،رائس اور آئل ملز بھی ہیں ،کپاس ، روئی ، بنولہ ،گندم او ر دیگر اجناس کی منڈی اور فیکٹریوں تک رسائی ٹریفک اژدھام اور روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے شدید متاثر ہے ۔ اہلیان علاقہ کی شہریوں وسیم اجمل گجر ، ، محمد نوید نسیم ، چودھری محمد منیر ، محمد ارشاد ، محمد شہزاد، سید صابر حسین شاہ و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ ہائی وے روڈ کی نئی تعمیر و مرمت کرکے ون وے روڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں