253

معروف سینئر ترین صحافی و سابق کونسلر چوہدری ادریس رفعت طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد کے معروف سینئر ترین صحافی و سابق کونسلر چوہدری ادریس رفعت طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں 1ون آر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ عزیر ا اقارب کے علاوہ سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بعد از نماز جنازہ مرحوم کو گاؤں 1ون آر کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،سینئر صحافی رائے پرویز اصغر، ملک حاجی محمد انور، یاسرچوہدری، شاہد محمود رحمانی، وکیل خان آفریدی، رانا شاکرالرحمن، شاہد کھوکھر سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے سینئر صحافی چوہدری ادریس رفعت مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگواران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں