193

غفلت، ناقص تفتیش،نااہلی،مس کنڈکٹ اور کر پشن کی بنیاد پر04پولیس ملازمین کونوکری سے برطرف جبکہ27پولیس ملازمین کو مختلف محکمانہ سزائیں

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدارنے فرائض میں غفلت، ناقص تفتیش،نااہلی،مس کنڈکٹ اور کر پشن کی بنیاد پر04پولیس ملازمین کونوکری سے برطرف جبکہ27پولیس ملازمین کو مختلف محکمانہ سزائیں دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے عبد الرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں اردل روم کا انعقاد کیا،اردل روم میں 43 پولیس ملازمین پیش ہوئے جن میں 31 پولیس ملازمین کو کرپشن، فرائض میں غفلت،ناقص تفتیش،نااہلی اور مس کنڈکٹ پر ڈسمس،سروس ضبطی اور جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

انٹی کرپشن کے مقدمہ میں چالان ہونے والےASIمحمد ریاض شاہد،ASIمحمد اختر جب کہ کنسٹیبل ماجد حسین اور عمیر عادل کو محکمانہ ٹرینگ کورس نہ کرنے اور غیر حاضری پر نوکری سے برطرف کردیا۔اسی طرح نا قص تفتیش،فرائض میں غفلت،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے پولیس ملازمین انسپکٹر عارف محمودضبطی سروس1 سال،T/SI سہیل آصف ضبطی سروس2 سال،ASI محمد شفیق ضبطی سروس1 سال،ASI محمد اشرف ضبطی سروس1 سال، ASI احمد شیرضبطی سروس6ماہ، کنسٹیبل امیر حمزہ اور کنسٹیبل پیراں دتہ ماجد کو ایک ایک سال ضبطی سروس کی سزا سنائی۔اسی طرح فرائض میں غفلت، ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غیر ذمہ داری پرہیڈ کنسٹیبل محمدمرید اورکنسٹیبل محمد مقصودکو ا یک سٹیج کمی تنخواہ جب کہ کنسٹیبل احمد خان، محمد احمد، محمد منیر اور محبوب عالم کو جرمانے کی سزا سنائی۔SI نصیر احمد،SI ریاض احمد، T/SI کامران زیب،T/SI ناظم علی، T/SIفضل عباس، ASI محمد اجمل، HCعبدالقادر،کنسٹیبل امیر حمزہ،کنسٹیبل اسد اقبال اور کنسٹیبل عمران علی کو سنشور کی سزائیں سنائیں۔ان جملہ ملازمین کو سزا سنانے سے قبل ڈی پی او نے فرداََ فرداََ سماعت کیا۔ ڈی پی اومحمد ظفر بزدار نے کہا کہ پولیس ملا زمین ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔محکمہ پولیس میں کر پشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بہتر اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈی پی او نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہر جوان اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری ا ور جانفشانی سے سر انجام دیں۔دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں