685

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ہارون آباد کی جانب سے کل مورخہ 29 نومبر2022 بروز منگل ایک روزہ ایجوکیشنل اینڈ فیملی فیسٹیول 2022 کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ہارون آباد کی جانب سے قصر مسرت مارکی میں کل مورخہ 29 نومبر2022 بروز منگل ایک روزہ ایجوکیشنل اینڈ فیملی فیسٹیول 2022 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس طلباء اپنے تعلیمی ہنر اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی امور سے متعلقہ پراجیکٹس پیش کریں گے.

اس منفرد ایکسپو کا انعقاد پہلی مرتبہ کیا گیا ہے اور اس میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار خصوصی طور پر وزٹ کریں گے.پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ہارون آبادکے رہنماؤں نے والدین کو اپنے بچوں کے ہمراہ اس ایکسپو سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ بچے اس تعلیمی سرگرمی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ ہو سکیں اور تعلیمی میدان میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کے لیے اثاثہ ثابت ہو سکیں.

اس ایکسپو کو تعلیمی حوالے سے نہایت خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور اس سے علاقے میں تعلیمی معیار کے فروغ میں بھرپور کردار کا حامل تصور کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں