320

انڈسٹریل زون سے علاقے میں صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا۔ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے ہارون آباد نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کی تاریخ کے سب سے اہم اور دیرینہ ایشو فری انڈسٹریل زون کے قیام کے حوالے سے نہایت بھرپور اور واضح مدلل پہلو سے اس کو اجاگر کیا ہے اور انڈسٹریل زون کی اشد ضرورت اور ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کی ترقی کے لئے اس کی ناگزیریت کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انڈسٹریل زون سے علاقے میں صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ایم پی اے ہارون آباد ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی جانب سے اس اہم ایشو پر ایوان میں کہا کہ یہ یقیناً ایک قابل قدر اور قابل ستائش پہلو ہے کیونکہ فری انڈسٹریل زون سے ترقی کا دروازہ کھلتا ہے اور ضلع بہاولنگر میں فری انڈسٹریل زون کے قیام کے لئے طریقہ کار کے مطابق سروے کیا جائے گا اور اس سروے کے لیے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی موجودگی میں سیکرٹری سمال انڈسٹری متعلقہ حکام کے ساتھ سارے عمل کا حصہ ہوں گے اور اس سروے کے نتائج کی روشنی میں مثبت اقدامات کیے جائیں گے اور علاقائی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس ایشو کو اجاگر کرنے کے لیے ایوان میں ہر حوالے سے بہتر پیش رفت کی امید رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں