263

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر عبدالجبار گجر کی زیر صدارت اھم اجلاس

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر عبدالجبار گجر کی زیر صدارت اھم اجلاس متعلقہ افسران اور ایل پی جی گیس ڈیلرز کی شرکت اجلاس میں گیس کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

عبدالجبار گجر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جسمیں تمام متعلقہ افسران اور ایل پی جی گیس ڈیلرز نے بھرپور شرکت کی عبدالجبار گجر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر عملدرآمد جاری ہے سوئی گیس کے متبادل ایندھن ایل پی جی کی سرکاری نرخ پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں ایل پی جی کی نئی دکانیں قائم کرنے کیلیے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم ہوگا ایل پی جی کی سرکاری مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں ناجائز منافع خوری کے خاتمہ کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے کہا کہ ایل پی جی گیس سلنڈر بند 11.8 کلو گرام کی قیمت2321 روپیمقرر ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ایل پی جی کی نئی دکان کھولنے کیلیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت ضروری ہوگی ہوٹل، سکول، کالج، ویلڈنگ شاپ کے ساتھ ایل پی جی دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں