378

میونسپل کمیٹی ہارون آباد نے ٹیکسوں کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ کردیا

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) میونسپل کمیٹی ہارون آباد نے ٹیکسوں کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ،،عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ، اخبارات میں پبلک نوٹس اشتہار شاءع، میونسپل کمیٹی انتظامیہ حالیہ ٹیکسز میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لے ، عوامی مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ہارون آبادنے گزشتہ دنوں اخبارات میں پبلک نوٹس اشتہار شاءع کرواتے ہوئے پانی کنکشن فیس، کرایہ واٹر ریٹ، نقول فیس، ایڈورٹائزمنٹ فیس، بلڈنگ فیس، مذبحہ فیس، تفریح ٹیکس ، سیوریج ٹیکس اور دیگر فیسوں اور ٹیکسز میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے.

جس کے باعث عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، اس سلسلہ میں شہریوں وقاص ، عثمان ، عدن ، عبداللہ ، ابراہیم ، حذیفہ ، عمر و دیگر نے ٹیکسوں میں اضافہ پر اعتراضات کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ ٹیکسسز میں اضافے کی بجائے ٹیکس وصولی نظام کو بہتر کرکے سو فیصد ریکوری کو یقینی بنائے،

شہریوں نے پینے کے پانی پر ٹیکس کے حوالے سے شدید تنقید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہریوں کی بڑی تعداد کو مناسب مقدار میں پانی نہیں ملتا، فراہم کیے جانے والے پانی کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نہر کنارے نصب نلکوں یا پرائیویٹ آر او پلانٹ والوں سے پانی خرید کر پیتی ہے، بہت سے لوگ مضرصحت سرکاری پانی کے نقصانات سے بچنے کے لیے گھروں میں فلٹریشن پلانٹ نصب کروا چکے ہیں تاکہ ہیپا ٹاءٹس اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

میونسپل کمیٹی کی جانب سے پینے کے نام پر ناقص پانی کی فراہمی کے باوجود اس کی فیس میں مزید اضافے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ سے حالیہ ٹیکسسز میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

میونسپل کمیٹی ہارون آباد نے ٹیکسوں کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ کردیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں