331

ہارون آباد شہر میں بھی ہندو برادری نے بھی رنگوں کا تہوار ’’ہولی ‘‘ جوش و جذبے کیساتھ منایا

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر )دنیا بھر کی طرح ہارون آباد شہر میں بھی ہندو برادری نے بھی رنگوں کا تہوار ’’ہولی ‘‘ جوش و جذبے کیساتھ منایا ۔ ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر روا داری اور محبت کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ہارون آباد شہر کی مدینہ کالونی میں رہائش پذیر ہندوبرادری نے ’’ ہولی‘‘ تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا ، اس موقع پر بندو برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں ، بوڑھے اور نوجوانوں نے گیت گاتے ہوئے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر روا داری اور محبت کا اظہار کر کیا ،ہولی کے تہوار پر ہندو برادری رنجم و غم بھلا کر ہم آہنگی اور یگانگت کا ا ظہار کر رہے ہیں ، رشتے داروں اور دوستوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،

اس موقع ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ’’ ہولی‘‘کا تہوار منانے سے ہم لوگوں کاپیار محبت بڑھتا ہے اور ملک پاکستان میں اقلیتی برادری ہر لحاظ سے مکمل آزادہے ،اس موقع پر ہندو برادری کے افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ مقامی پولیس کی جانب سے’’ ہولی ‘‘کے تہوار کے موقع سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں