331

ایمرجنسی مریضوں کیلئے فوری طبی امداد کی خاطر فلاح مریضاں ایمر جنسی ڈسپنسری کا قیام

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد انجمن فلاح مریضاں و معاشرہ کے صدر حاجی سعید احمد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، انجمن فلاح مریضاں و معاشرہ کی جانب سے 17 رمضان المبارک بروز جمعتہ المبارک کو بمقام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد بالمقابل ہیمو ڈائلسسز یونٹ کے لان میں افطار ڈنر کا اہتمام کریگا اور ساتھ ہی شعبہ حادثات (ایمرجنسی) ایمرجنسی مریضوں کیلئے فوری طبی امداد کی خاطر فلاح مریضاں ایمر جنسی ڈسپنسری کا قیام شروع کریگا۔

افطار ڈنر میں شہریوں کی شرکت رمضان المبارک کی برکتوں میں اضافہ اور انسانیت کی خدمت کیلئے فائدہ مند ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں