223

کرنٹ لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کرنٹ لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق، تفصیلات کے مطابق18 سالہ وسیم ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر الکویت پٹرول پمپ کے قریب سیڑھی نما سٹینڈ جس کوپہہے لگے ہوئے تھے اس کو دھکا لگا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا تھا۔

کہ راستے میں بجلی کی مین تاریں لٹکی ہوئی تھیں ان تاروں کے ساتھ سیڑھی نما سٹینڈ ٹکرانے سے 18سالہ و سیم نامی نوجوان کو اچانک کرنٹ لگا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونیوالے نوجوان وسیم کے لواحقین نے واپڈا حکام کو اس حادثے کا ذمہ دار قرار دیدیا اور اعلیٰ حکام سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ یہاں پر موجود حرم سنٹر کے مالکان کو جنہوں نے یہاں پر سڑک بنائی ہوئی ہے ان کو محکمہ کی جانب سے اس حوالہ سے نوٹس دیا گیا تھا کہ جو سڑک یہاں بنائی گئی ہے یہاں مین لائن کی تاریں گزرتی ہیں اپ کے یہاں اونچی سڑک بنانے کی وجہ سے بجلی کی تاریں کافی نیچی ہیں.

اس کے لیے یہاں بجلی کا پول ہونا لازمی ہے اور جب تک پول نہیں لگ جاتا اس سڑک کو استعمال نہ کیا جائے حرم سنٹر مالکان کی جانب سے ڈیمانڈ نوٹس تو جمع کروا دیا گیا مگر سڑک بند نہ کی گئی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں