209

چور بجلی کا ٹرانسفارمر چُرا کر فرار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد شہر میں چور بجلی کا ٹرانسفارمر چُرا کر فرار، لوگ لائٹ کا انتظار کر تے رہے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تھانہ سٹی پولیس کی حدود میں دھوبی گھاٹ روڈ المدینہ کالونی نزد ذوق ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر چور ی کر کے فرار ہو گئے۔

جس کے نتیجے میں المدینہ کالونی اور اس سے ملحقہ علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، بجلی بند ہونے سے لوگ لائٹ کا انتظار کرتے رہے، اس سلسلے میں شہریوں وقاص، عثمان، ابراہیم، حذیفہ و دیگر کا کہنا ہے کہ گیارہ ہزار وولٹیج کی تاروں کے باوجود چور ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے، جس سے لگتا ہے کہ ٹرانسفارمر چوری کرنا عام چوروں کا کام نہیں، شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس بابت فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں