158

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو قتل کردیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو قتل کردیا، پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 269ایچ آر میں حاکم سکھیرا کی 27سالہ بیٹی صوبیہ بی بی جوکہ نواحی بستی وزیر آباد کے ایک نجی سکول میں ٹیچر تھی۔

گزشتہ روز دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر حاکم سکھیرا کے گھر پر آئے دستک دی اور کہا کہ صوبیہ بی بی کو فائل دینی ہے،جیسے ہی صوبیہ بی بی گیٹ پر آئی تو نامعلوم افراد فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں صوبیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،جبکہ ملزمان فرار ہو گئے، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی،نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں