247

پی ٹی آئی صدر چودھری معظم علی کی وفات پرتعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے درینہ ساتھی و بانی رہنما پی ٹی آئی صدر چودھری معظم علی کی وفات پرتعزیتی ریفرنس کا انعقاد،

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر راؤ شعیب احمد کے ڈیرہ پر منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شوکت محمود بسراء،پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور محمد بھابھہ اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر راؤ شعیب احمد سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری معظم علی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے .

اس حوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر راؤ شعیب احمد کے ڈیرہ پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شوکت محمود بسراء،پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور محمد بھابھہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راؤ شعیب احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مرحوم ایک سرگرم سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی و انفرادی زندگی میں ایک خوش اخلاق،سادہ مزاج اور مخلص انسان تھے،

انھوں نے سیاسی محاذ پر بھی ہمیشہ پاکستانی قوم کی خیر خواہی و فلاح کے بارے میں فکرمندی کا مظاہرہ کیا قبل ازیں صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور محمد بھابھہ چوہدری معظم علی مرحوم کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے چودھری معظم علی کے انتقال پر اُن کے اہل خانہ کیساتھ اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی.

اس موقع پر ضلعی صدر ملک مظفر اعوان ،ضلعی نائب صدر راؤ شعیب احمد ،ضلعی جنر ل سیکرٹری ندیم زمان شاہ ،میاں عبد الواحد، چودھری محمد اعظم ایڈووکیٹ،عرفان چوہدری،سید ابراہیم بلال شاہ و دیگر معززین شہری اور کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر معظم علی مرحوم کے چھوٹے بھائی چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ کی دستار بندی بھی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں