246

سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی کے چیئر مین ،وائس چیئرمین نے کونسلرز کے ہمراہ چارج سنبھال لیا

ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی کے چیئر مین ،وائس چیئرمین نے کونسلرز کے ہمراہ چارج سنبھال لیا اس موقع میونسپل کمیٹی کے عملہ ان کا شاندار استقبال کیاسپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے چیئرمین حاجی محمد یٰسین نے وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی اور کونسلرز کے ہمراہ بحیثیت چیئرمین عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

; حاجی محمد یٰسین اور منتخب بلدیاتی قیادت کی آمد پر میونسپل کمیٹی کے عملہ نے پر تپاک خیر مقدم کیا; بلدیاتی نظام کی بحالی اور منتخب بلدیاتی قیادت چیئرمین حاجی محمد یٰسین کے عہدہ سنبھالنے پر شہریوں نے بھی بھرپور اظہارِ مسرت و تشکر کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ اور خیرمقدم کے بے مثال جذبہ کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور اہل علاقہ کےلیے حاجی محمد یٰسین کی بحیثیت چیئرمین بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے بہت باکمال امر کا درجہ دیا;۔

شہریوں نے کہا کہ حاجی محمد یٰسین پنجاب بھر میں اپنی مثال آپ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح رکھنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور بحالی کے بعد عوامی ریلیف کی امیدیں پوری ہونے کا قومی یقین ہے;

حاجی محمد یسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسلرز نے حاجی محمد یسین کو بحالی کی مبارک باد پیش کی اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور متاثر کن کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

حاجی محمد یسین نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی ایک تاریخ ساز اور شاندار فیصلہ ہے جس سے عوام کو بنیادی سطح پر اپنی منتخب قیادت میسر آئے گی اور ان کے لیئے فلاح اور بہتری کا نظام عمل پذیر دکھائی دے گا;حاجی محمد یسین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور متفقہ چیئرمین کی حیثیت سے ان کی خدمات بھی اپنی خاص انفرادیت کی حامل ہیں ۔;

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں