287

رشتہ نہ دینے کی رنجش پر بہنوئی نے اپنی سالی کو چھری کے وار سے شدید زخمی کر دیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد رشتہ نہ دینے کی رنجش پر بہنوئی نے اپنی سالی کو چھری کے وار سے شدید زخمی کر دیا اور خود زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 433سکس آر میں تنویر احمد سکنہ 168مراد نامی شخص نے اپنی سالی عائشہ کو چھری کے وار سے شدید زخمی کردیا اور خود زہر یلی گولیاں کھا لیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ دیا جبکہ زخمی عائشہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنے بھانجے کی شادی اپنی سالی سے کرنا چاہتا تھا لڑکی کے انکار پر انتہائی قدم اٹھایا، رسم حنا کی تقریب تھی کہ تنویر نے عائشہ کو چھری کے وار سے زخمی کردیا،خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا. پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں