366

پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن عمران قمر شیخ کو ضلعی فوکل پرسن لیبر ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن عمران قمر شیخ کو ضلعی فوکل پرسن لیبر ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن صوبائی وزیر محنت عنصر مجید نیازی نے جاری کیا، نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عنصر مجید نیازی نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ عمران قمر شیخ مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور بامقصد کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

جبکہ عمران قمر شیخ کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے کیساتھ نبھاؤں گا اور میری اس تعیناتی میں میرے محسن چوہدری عبداللہ وینس اور راؤ شعیب احمد نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس سے مقامی طور پر کارکنان کی حوصلہ افزائی کا پہلو اجاگر ہوا ہے۔

عمران قمر شیخ کو ضلعی فوکل پرسن لیبر ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کی خوشی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما راو شعیب احمد۔چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ۔ عرفان چوہدری..عثمان رزاق واہلہ۔حازق نواز چوہدری و دیگر نے عمران قمر شیخ کو یہ اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی علاقائی خدمات اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے لیے کارکردگی اور جذبہ ایک شاندار مثال ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اس ذمہ داری سے بھی بھرپور انداز سے عہدہ برا ہوں گے اور مزدوروں کی زندگی بہتر بنانے اور مناسب حالات کار کے اجراء کے لیے موزوں ترین اور موثر اقدامات کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے بہت باکمال کام کر دکھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں