236

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے دیگر اہلکارو کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر عوام الناس میں فیس ماسک فری تقسیم کیے

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کا ڈی ایس پی گُل حسن ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر ،ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری بشیر احمد ،انچارج ایلیٹ فورس سجاد گھمن سمیت دیگر اہلکارو ں کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر عوام الناس میں فیس ماسک فری تقسیم کیے ،شہر کے مختلف علاقوں لاری اڈا ،قائد اعظم روڈ ،ڈاہرانوالہ موڑ پر شہریوں میں فیس ماسک مفت تقسیم کیے ،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اس سے آپ کورونا وائرس جیسی مرض سے خود بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں فیس ماسک لازمی پہنیں پنجاب حکومت نے اس حوالہ سے قانون نافذ کردیا کسی بھی جگہ پر ماسک کے بغیر نظر آنے والے افراد کو 6ماہ قید ،5ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں اسلیے ہر شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں