209

پٹرولنگ پوسٹ اڈا پُل گجیانی بہاولنگر نے رواں ماہ مارچ میں 18 مقدمات درج کیئے

ڈونگہ بونگہ (زاہدفضل جوئیہ) پٹرو لنگ پوسٹ اڈا پُل گجیانی بہاولنگر نے رواں ماہ مارچ میں اب تک 18 مقدمات درج کیئے اور 100 سے زائد لوگوں کو مدد فراہم کی
انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ اڈا پُل گجیانی نے بتلایا کے پٹرولنگ پوسٹ اڈا گجیانی بہاولنگر نے اعلٰی افسران کی طرف سے پنجاب بھر کی پٹرولنگ پوسٹس کی روزمرہ کارگزاری کو بہتر بنائے جانے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوے رواں ماہ فروری میں اب تک 108 کے قریب سفر کے دوران مسائل کا شکار ہونے والے پریشان مسافروں کو براہِ راست مدد فراہم کی ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 8 مقدمات درج کیئے جبکہ جعلی/ بوگس نمبر پلیٹ لگانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 8 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

بلانمبر بِنا رجسٹریشن وہیکلز کے خلاف بھی بھرپور کاروائی جاری ہے۔اور ایسی وہیکلز کو موٹر وہیکلز آرڈینینس کے تحت بند کیا جارہا ہےپنجاب ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کیئے ہیں۔دورانِ پٹرولنگ سڑک سے ہونے والی مال مویشی کی نقل وحمل پر کڑی نظر رکھی جارہی اور باقاعدہ چیک کیا رہا ہے تاکہ مال مویشی سرقہ کرنے والوں کی سرکوبی کی جاسکے۔

حادثات سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیئے سُست رفتار وہیکلز کو ریفلیکٹرز لگائے جارہے ہیں اس سلسلے میں رواں ماہ 600 زائد مختلف قسم کی سُست رفتار وہیکلز کو ریفلیکٹرز لگائے گئے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے۔پوسٹ ہذا کی طرف سے شجر کاری مہم کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا جو اسمہینے بھی جاری رہا اور رواں ماہ 1000 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔مارچ کے مہینے کے اختتام تک انشاءاللہ پوسٹ ہذا کی حالیہ کارگزاری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں