527

گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجویٹ کالج ہارون آباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجویٹ کالج ہارون آباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عرفان مصطفی صاحب پرنسپل ادارہ ھذا نے کی۔تلاوت کلام پاک کی سعادت پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد طارق قمر صاحب نے حاصل کی جبکہ نعت رسالت مآب پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نے پیش کی جبکہ مہمان خصوصی محترم زمان چودھری تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے ادارہ کے ذہین و فطین پوزیشن ہولڈر طلبہ میں میڈلز،شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اور اس موقع پہ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی اور ادارہ ھذا کی کارکردگی کو خوب سراہا۔پرنسپل نے بھی اظہار خیال کیا اس موقع پہ پروفیسر ذوالفقار علی نے بھی ادارہ کی خدمات کو سراہا۔پروفیسر شعیب اصغر نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نے ملک و قوم اور ادارہ کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں