205

ہارون آباد پٹرولنگ پولیس 138ڈاہری کی ستمبر 2021؁ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد پٹرولنگ پولیس 138ڈاہری کی ستمبر 2021؁ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، تفصیلات کے مطابق بہاولپور ریجن کے ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد شریف جٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ بہاولنگر محمد ناصر غوری کے زیر سرپرستی پٹرولنگ پولیس 138 ڈاہری سکس آر کی ستمبر 2021؁ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، ماہ ستمبر کے دوران پٹرولنگ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت31مقدمات کا اندراج کیا۔

اس موقع پر پوسٹ انچارج محمد منیر سب انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ انکی ٹیم نے ماہ ستمبر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا جبکہ منشیات فروش سے 25لیٹر شراب برآمد کی گئی، اسکے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان سے 2عدد پسٹل تیس بور، ایک عدد رائفل 44بور، 5عدد میگزین، 38روندز برآمد کئے گئے۔

20موٹر سائیکلیں بغیر نمبر پلیٹیں بند کیں جبکہ سات جعلی نمبر پلیٹ گاڑیاں بھی بند کی گئیں، 49افراد کو مختلف نوعیت کے دوران سفر میں امداد فراہم کی گئی، پوسٹ انچارج محمد منیر سب انسپکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ آئندہ ماہ اس سے بھی بہتر کارکردگی پیش کریں گے اور قانون شکن افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہو سکتا، دوران سفر افراد کی ہمہ وقت امداد فراہم کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں