336

سپیرئیر گروپ آف کالجز کیمپس میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سپیرئیر گروپ آف کالجز کیمپس میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل۔اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سپیرئیر گروپ آف کالجز ہارون آباد کیمپس میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا،پرنسپل سپیرئیر گروپ آف کالجز تنویر انجم گوندل۔ وائس پرنسپل ملک معظم۔ کیمپس انچارج عبدالوحید نے مہمانوں اور ثناخوانے رسول کو پھول پیش کرتے ہوئے بھر پور استقبال کیا محفل بابرکت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری مطیع اللہ نے کیا ۔

حمد و نعت کی سعادت عمیر فریدی اور مخدوم علی احمد رضا نے حاصل کی۔ مقرر محفل حضرت مولانا کامران رضوی نے سیرت نبی ﷺ پر روشنی ڈالی محفل کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی،پروفیسر حمزہ وریاء اور پروفیسر رانا غلام رسول نے مہمانوں کو الوداع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں